ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنٹوال: چوروں نے دن دہاڑے مچائی بند مکان میں لاکھوں کی لوٹ

بنٹوال: چوروں نے دن دہاڑے مچائی بند مکان میں لاکھوں کی لوٹ

Wed, 24 Oct 2018 16:23:06  SO Admin   S.O. News Service

بنٹوال 24؍اکتوبر(ایس او نیوز) بوبرکیری میں واقع ایک گھر کے افراد جب باہر چلے گئے تھے تودن دہاڑے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقد رقم لوٹنے کی واردات پیش آئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق وشنو گپتا پناچا عرف رمیش کے وٹّل میں ایک صحافی کی خدمات انجام دینے والا شخص ہے۔کہاجاتا ہے کہ رمیش کی بیوی ملازمت کے لئے گئی ہوئی تھی اور رمیش کسی کام سے صبح 11بجے گھر کو قفل لگاکر چلاگیا۔جب میاں بیوی دونوں شام چار بجے گھر واپس لوٹے دیکھا کہ پچھلا دروازہ توڑ کر چور گھر کے اندرداخل ہوئے ہیں اور پورے گھر کا سامان بکھر اپڑا ہے۔دونوں الماریوں کے قفل توڑنے کے بعد ان میں موجود65ہزار روپے نقد اور 144گرام وزنی سونے کے زیورات چرالیے گئے ہیں۔

لوٹ کی اس واردات کی اطلاع وٹل پولیس کو دی گئی تو اے سی پی سوناونے ہری کیش بھگوان،سرکل انسپکٹرناگراج اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ ڈاگ اسکواڈاور فنگر پرنٹ ماہرین کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ اجنبی لوگ گجری خریدنے کے لئے پچھلے دوچار دنوں سے اس علاقے میں گھوم رہے تھے۔ شبہ ہے کہ گھر کے لوگ باہر چلے اور دیر تک نہ لوٹنے کا یقین ہوجانے کے بعد لٹیروں نے یہ واردات انجام دی ہوگی۔


Share: